ملتان، 13 مارچ (اے پی پی):ملتان میں ای پولیس سروس کا اجراء کر دیا گیا۔
آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ اس سروس سے چوری کی گاڑیوں،مفرور افراد،جرائم پیشہ کا پتہ چل سکے گا، ناکوں پر بھی کمپیوٹر اور موبائل ایپ کی سہولت ہو گی اور موبائل ایپ سے دوران گشت کسی شہری بارے تصدیق ہو سکے گی۔
ایس ایس پی آپریشن سید ذیشان حیدر نے ای پولیس ایپ پر بریفننگ دی۔
آر پی او نے ڈولفن فورس جوانوں کے انفرادی،محکمانہ مسائل سنے۔آر پی اوسید خرم علی نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ کو سٹریٹ کرائم روکنے لیے ازسر نو منظم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران گشت شہریوں کو تنگ نہ کیا جائے اور ناکوں پراور دوران گشت اخلاق کا دامن تھامے رکھیں، ای پولیس ایپ سے ناکوں اور گشت پر مامور افسران کی مانیٹرنگ ممکن ہو گی۔











