ملکہء کوہسار مری میں تیز ھواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ، موسم سرد ہو گیا  

107

مری ،21 مارچ(اے پی پی ):ملکہء کوہسار مری میں تیز ھواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم سرد ہو گیا  ہے ،  شدید بارش سے بعض علاقوں میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا، بارش کے  ساتھ  ساتھ مری کے پہاڑوں پر دھند کا راج  ہے  جس سے  سردی کی شدت بڑھ جانے کے باعث عوام نے گرم ملبوسات اور ہیٹرز کا استعمال شروع کر  دیا  ہے ۔

 موسلا دھا بارش سے میدانی علاقوں سے آنے والے سیاح مری کے موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے، بارش کا یہ سلسلہ بھوربن اور نیو مری کے علاقوں میں بھی ہوا ۔