پاراچنار؛ زیڑان علی زیارت میں عید نوروز کے دن پرچم کشائی تقریب،ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی

138

پاراچنار،21مارچ (اے پی پی):دنیا کے مختلف ممالک کے طرح ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار زیڑان علی زیارت میں عید نوروز کے دن پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی،جس میں مقامی اور ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

عید نوروز کے دن گھروں میں خوشبویات، دسترخوان کے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ نئے شمسی سال کی مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔سردی کے موسم کے باوجود چھوٹے،بڑوں نے جشن عید نوروز تقریب میں شرکت کی۔