نارووال، 23 مارچ(اے پی پی ): یوم پاکستان( 23 مارچ) کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس نارووال میں کورونا کے خطرات کے پیش نظر انتہائی سادہ اور مختصر تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں 8.58 پرسائرن بجایا گیا، اور پرچم کشائی کی گئی، اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی وخوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ یوم تجدید کادن ہے اور ہم سب نے یہ مل کر عہد کرنا ہے کہ اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کربحیثیت ایک قوم متحد ہو کر صرف اور صرف ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے اور اللہ تعالی نے جو ہمیں آزاد ملک پاکستان کی نعمت نوازا ہے ، اس نعمت کی قدر کرتے ہوئے قائد کے سنہری اصول کو پر وطن عزیز کی خدمت کرنی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نارووال نے کہا کہ کورونا کی خطرناک وباء سے نمٹنے کے لئے ہمیں اپنے بچوں اور دوسروں کی زندگیوں کومحفوظ رکھنے کے لئے حکومتی ہدایات کے حوالے سے کورونا ایس او پیز پر سختی سےعمل درآمد کرنا ہوگا۔
.