اوکاڑہ ؛ یوم پاکستان ملی جوش و جذبے ،تجدید عہد کے طور پر منایا گیا

172

اوکاڑہ،23مارچ (اے پی پی): ملک بھر  کی طرح  اوکاڑہ میں  بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبے ،تجدید عہد کے طور پر منایا گیا، اس سلسلے  میں ڈپٹی کمشنر آفس میں ملی جوش وجذبے اورکرونا ایس او پیزکی پیروی کرتے ہوئے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا اصغر نے پرچم کشائی کی,۔ ریسکیو 1122 کی طرف سے سلامی دی گئی جبکہ قومی ترانہ بھی گایا گیا اور  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرصبا اصغرنےیادگارشہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

 اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس طاہرامین،   ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ندیم افضال، ڈی ایس پی ٹریفک خالد قریشی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید،انچارج ریسکیو 1122 ظفر اقبال، ڈیٹی ڈائریکٹر اطلاعات خورشید جیلانی سمیت صحافیوں اور شہریوں  نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ ماسک پہن کر کروناایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے شرکت کی۔

اکاسی ویں یوم پاکستان کی تقریب تجدید عہد کے موقع پر ڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید عثمانی نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی، سلامتی  واستحکام کے لئے دعا کروائی۔