نوشہرہ ورکاں نوکھر روڈ پر تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں کے تصادم، چار افراد زخمی

105

نوشہرہ ورکاں ، 02فروری (اے پی پی ):نوشہرہ ورکاں نوکھر روڈ پر تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں چار افراد زخمی ہو گئےجبکہ منڈی بہاوالدین  سے نوشہرہ ورکاں موٹر سائیکل پر آنے والے دو افراد نوکھر روڈ  ڈی پی ایس سکول کےقریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکرا گئے، جس کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکلوں پر سوار چاروں افراد 32سالہ مدثر ،15 سالہ زین،25 سالہ ندیم ،26 سالہ شکیل  احمد بری طرح زخمی ہو گئے اور دونوں موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔

ریسکیو 1122 کے جوانوں نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دیکر نوشہرہ ورکاں تحصیل ہسپتال پینچایا اور دو زخمیوں کو گوجرانواالہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔