حق اور سچ کے راستے میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے،  وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان

93

گلگت۔6مارچ  (اے پی پی):خالد خورشید نے ہفتہ کے روز  گلگت حلقہ 2 جگلوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق اور سچ کے راستے میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ملک کو اس وقت وزیر اعظم پاکستان عمرا ن خان کی قیادت ملی ہے جو مخلص اور ایماندار ہے۔ وزیر اعظم   عمران خان کی ایمانداری  کےسیاسی مخالفین بھی معترف ہیں۔ سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت ہوئی جس کے ویڈیو ثبوت پاکستان کے عوام نے دیکھ لیا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرکے سیاسی مخالفین کو یہ پیغام دیا ہے کہ قومی اسمبلی کی اکثریت آج بھی مخلص قیادت عمران خان کیساتھ ہے۔