وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کوئٹہ ڈیویلپمنٹ پیکج کے تحت بادینی لنک روڈ پر جاری ترقیاتی کام پر پیشرفت کا جائزہ

29

کوئٹہ۔23مارچ  (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے منگل کے روز کوئٹہ ڈیویلپمنٹ پیکج کے تحت بادینی لنک روڈ پر جاری ترقیاتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزراءسردار عبد الرحمان کھیتران، میر سلیم احمد کھوسہ، میر ضیاءاللہ لانگو، صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی، کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی موجود تھے ، کمشنر کوئٹہ نے وزیراعلیٰ کو ترقیاتی منصوبے کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی، وزیراعلیٰ نے سریاب روڈ توسیعی منصوبے لنک بادینی روڈ کو دورویہ بنانے کے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ کوئٹہ پیکج اور سریاب پیکج کے ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے کوئٹہ کی بہتری اور خوبصورتی کی بنیاد ثابت ہوں گے اور ان سے شہریوں کو آمدورفت سمیت دیگر سہولیات مل سکیں گی۔