اسلام آ باد ،09 مارچ (اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ حمایت یافتہ اور آزاد حیثیت میں نو منتخب سینیٹر محمد عبدالقادر نےمنگل کو یہاں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں محمدعبدالقادر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیف اللہ نیازی بھی شریک تھے۔











