ٹھاکوٹ تا آلائی روڈ کا افتتاح

123

بٹگرام،  10  مارچ (اے پی پی): پارلیمانی سیکرٹری برائےسائنس اینڈ ٹیکنالوجی پرنس محمدنواز خان نے آج ٹھاکوٹ تا آلائی روڈ کا افتتاح کردیا جس کی لاگت کروڑوں روپے ہے، میڈیا سے گفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے پرنس محمد نواز خان نے کہا کہ بٹگرام میں بلا امتیاز ہر کسی کو ترقیاتی منصوبوں سے مستفید کرائینگے ۔

انہوں نے کہا کہ آج  پی ٹی آئی  جس مقام پر ہے اس جدوجہد میں کارکنوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پارٹی کارکنوں کے احساسات اور جذبات کا پورا پورا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے  وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان  کے وژن کے مطابق کارکنوں کو عزت و احترام دیا جا رہا ہے ان کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

 پرنس محمد نواز خان نے کہا کہ بٹگرام اور تحصیل الائی میں ترقی کا سفر جاری رہے گا اور تعمیراتی کام جاری ہے یہ عوام کا حق ہیں اور یہ ہم کسی پر احسان نہیں کر رہے انہوں نے کہا کہ بٹگرام اور تحصیل الائی میں جہاں پر بھی تعمیراتی کام کی ضرورت ہے انشاءاللہ وہاں پر بہت جلد کام کا اغاز کیا جائے گا۔

علاقائی عوام نے وعدے پورہ کرنے پر پرنس محمد نواز خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، اس موقع پر  ممبر صوبائی اسمبلی انجینئر زبیر خان آلائی سمیت پارٹی کے سینئر رہنماء کے علاوہ پارٹی ورکر اور علاقائی عمائدین  بڑی تعداد میں شریک تھے ۔