ملتان، 08 مارچ (اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ ڈویژن کی سطح پر ایڈیشنل کمشنر کی سربراہی میں اقلیتی سیل تشکیل دیا ہے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کو اقلیتی برادری کی شنوائی کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے کمشنر نے کہا اقلیتی برادری کے حقوقع کا تحفظ ہماری اسلامی و آئینی ذمہ داری ہے اور کہا اقلیتی برادری کا نوکریوں میں مقررہ کوٹہ ہر صورت فراہم کیا جائے گاجاوید اختر محمود نے کہا کہ اقلیتی برادری نے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے ۔
اقلیتوں کے مسائل حل بارے خصوصی ہیلپ لائن 061-9200047 بھی قائم کردی گئی ہےسردار مہندر پال نے ڈویژن میں اقلیتی برادری کے مسائل اور حقوق بارے گفتگو بھی کی اقلیتی برادری آبادی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ،ترقیاتی کاموں بارے بات چیت بھی کی سردار مہندر پال نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اقلیتوں کیلئے ترقیاتی فنڈز جاری کئے ہیں اقلیتوں کی آزادی پاکستان تحریک انصاف حکومت کا بنیادی وژن ہے سردار مہندر پال نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں اقلیتی برادری محفوظ ہاتھوں میں ہے اور کہا وزیراعلی پنجاب کی اقلیتی برادری کی ترقی کے لئے اقدامات سے اقلیتی برادری مطمئن ہے۔