سیالکوٹ، 14 مارچ(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جاوید لطیف نے پاکستان توڑنے کی بات خود نہیں کی، لندن میں مفروری کاٹنے والا اور جعلی راجکماری سمیت پوری ن لیگ جاوید لطیف کے پیچھے کھڑی ہے،پاکستان ہے توہم ہیں، جاوید لطیف نے را کی نمائندگی کی۔ پیمرا جاوید لطیف کی ٹی وی پروگراموں میں شمولیت پر پابندی لگائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے “کوبے چک” (سیالکوٹ) میں میڈیا کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان قائد ملت لیاقت علی خان، ذوالفقار علی بھٹواور بے نظیر بھٹو کی شہادت سے قائم و دائم ہے جبکہ آرمی چیف ضیاءالحق اور اس حادثے میں کئی جرنیلوں کی شہادت کے بعد بھی قائم و دائم ہے تو جعلی راجکماری کی وجہ سے کیسے ٹوٹ جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہزاروں جوانوں کی شہادت سے بہنے والا خون پاکستان کی بنیادوں میں شامل ہے ، قبضہ مافیا اور گیس چوروں کے سرغنہ پاکستان کی سالمیت پر زبان درازی کرتے ہوئے یہ کیوں بھول جاتے ہیں۔
ڈاکٹر عاشق اعوان نے کہاکہ پی ڈی ایم کے اندرووالے ریاستی ادارےافواج پاکستان کے خلاف بدبو دار بیانیہ کو اپنانے کو تیار نہیں،ماضی میں شاہی خاندان کے منشی اور درباری مشرقی پاکستان کے حوالے سے ذوالفقار علی بھٹو پر لعن طعن کرتے رہے اور بے نظیر کا قاتل ، آصف علی زرداری کو قرار دیتے رہے،میاں جاوید لطیف کا بیانیہ ملک دشمن کا بیانیہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان قیامت تک قائم دائم رہنے کیلئے بنا ہے،پاکستان کی عوام قومی سلامتی کی ضامن ہے،پی ایم ایل این کی قیادت کی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں مودی کے ساتھ گٹھ جوڑ تھی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہاکہ شاہی خاندان اپنے ذاتی مفاد کے لئے پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگانے کیلئے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کے تحت ضمانتوں پر ہزاروں ملزمان باہر آتے ہیں،جب سے نیب نے جعلی راجکماری کے خلاف اپیل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ن لیگ مضطرب ہے۔ن لیگ ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ شاہی خاندان کی غلام انجمن ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے تیار ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف چھوٹے صوبوں کو طاقت دینا چاہتی ہے،عمران خان نے فاٹا سے ڈپٹی چییرمین کا عہدہ دیکر مین اسٹریم ایجنڈا میں شامل کیا ہے۔پنجاب ، وفاق سے ملکر بڑے بھائی کا کردار ادا کررہا ہے اور حالیہ سینٹ کے الیکشن پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ابھرا ہے۔بلوچ نوجوانوں کو معیاری تعلیم عوام کو بہترین طبی سہولیات اور ہنر مند نوجوانوں کو کامیاب جوان کا حصہ بنایا جارہا ہے۔کے پی کے، بلوچستان اور سندھ کے بھائیوں کے ساتھ پنجاب کندھے سے کندھے ملا کر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے اس ملک سے کرپٹ پریکٹسسز سے نجات دلانے کیلئے پر عزم ہے، حکومت کے سامنے سب بڑا چیلنج مہنگائی ہے جبکہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ شارٹ مارچ میں تبدیل ہوگئی ہے۔