ملتان؛ڈپٹی کمشنر قمرالزمان قیصرانی کا تجاوزات اورصفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا دورہ 

95

ملتان،14مارچ(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر قمرالزمان قیصرانی نے تجاوزات اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے شہر کا دورہ کیا اور ایم ڈی اے،چوک، خانیوال روڈ کا گئے۔انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ روڈ اور بوسن روڈ کا بھی معائنہ کیا اور چوک کمہارانوالہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کی خود قیادت کی اور سڑکوں پر دکانیں اور ریڑھیاں لگانے والے20 سے زائد افراد کو گرفتار کرنے کے بعد وارننگ دیکر رہا کر دیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنرقمرالزمان قیصرانی نے کہا شہر کی خوبصورتی، تجاوزات کا خاتمہ اور بہترین صفائی میرا ایجنڈا ہے اور  تجاوزات اور صفائی مہم کو خود لیڈ کرونگا۔انہوں  نے کہا ہر چوک اور سڑک پر تجاوزات کے خلاف آپریشن ہو گا، اب مارکیٹیں اور سڑکیں صفائی کے بعد  واش بھی کی جائیں گی۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کے حوالے سے مجھے تاجر برادری نے تعاون کا یقین دلایا ہے۔انہوں نے کہا شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے مجھے ہر شہری کے تعاون کی ضرورت ہے۔