پشاور،17مارچ(اے پی ): انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کی زیر صدارت پولیس پالیسی بورڈ کا61 واں اجلاس بدھ کو یہاں سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پولیس فورس کی فلاح و بہبود سمیت سابقہ لیویز اور خاصہ دارشہداءکے بچوں کو پولیس میں بھرتی سے متعلق امور پر متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
بریفنگ کی روشنی میں پولیس پالیسی بورڈ نے فیصلہ کیا کہ قبائلی اضلاع کے انضمام سے پہلے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے سابقہ لیویز اور خاصہ داروں کے بچوں کو پولیس فورس میں کوٹے کے تحت بھرتی کیا جائے گا۔ جسکی سمری منظوری کے لیے صوبائی حکومت کو ارسال کی جارہی ہے۔
آئی جی پی ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کی پولیس کی فلاح و بہبود ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹی گیشن، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی ٹریننگ، سی سی پی او پشاور، ڈی آئی جی ٹریفک، کمانڈنٹ ایف آر پی، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی فنانس، ڈی جی پی سی یو، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی آپریشنز ، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور اے آئی جی لیگل نے اجلاس میں شرکت کی۔











