پشین، 15 مارچ(اے پی پی): صوبائی محکمہ تعلیم کے زیراہتمام سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں پشین شہر میں آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد کیا گیا، آگاہی واک کی قیادت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر عبدالواسیع کاکڑ اور یونیسف پشین کے ضلعی کوارڈینیٹر محمداسماعیل جلازئی نے کی جبکہ واک میں والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی سکول کے بچوں نے حصہ لیا۔
واک کے دوران بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر اپنے بچوں کو سکول میں داخل کرنے کے نعرے درج تھے، آگاہی واک شہد شیر محمد گورنمنٹ ہائی سکول مچان سے شروع ہو کر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول پر اختتام پذیر ہوئی۔
داخلہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر عبدالواسیع کاکڑ ، اسماعیل جلازئی، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن محمدزمان ترین ، پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول پشین کلیم اللہ، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول مچان باز محمداور دیگر نے خطاب کیا، مقررین کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، معاشرے میں ایک بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ترقی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ آمیر ہو یا غریب مرد ہو یا عورت کا بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے۔
مقررین نے کہا کہ یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے چھین نہیں سکتا، تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کےلیے ترقی کی ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم قوموں کی ترقی، جبکہ بہرہ روی زوال کی وجہ بنتی ہے۔
مقررین نے کہاکہ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے سے جہالت کا خاتمہ اور شرح خواندگی میں اضافہ کےلیے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ انسان کو انسانیت سے دوستی کےلیے اخلاقی تعلیم بھی بے حد ضروری ہے،اسی تعلیم کی بدولت زندگی میں خدا پرستی عبادت محبت خلوص خدمت خلق اور ہمدری کے جذبات پیدا ہوتے ہیں، اخلاقی تعلیم کی وجہ سے صالح اور نیک معاشرہ کی تشکیل پاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس واک کے مقصد لوگوں شعور اجاگر کرناتھا کہ وہ اپنے بچوں پر توجہ دیں اور انکو سکول میں داخل کریں اس مہم کو گلی گلی گھر گھر تک پھیلانا ہے تاکہ کوئی بچہ زیور تعلیم سے محروم نہ رہ سکے۔











