ملتان ، 13 مارچ (اے پی پی ): ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب پانچ دریاوں کی سرزمین ہے، پنجاب کلچر ڈے منانے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا فیصلہ قابل تعریف ہے ،تمام صوبے اپنا کلچر ڈے مناتے ہیں، 72 سال میں پہلی بار پنجاب کلچر ڈے منایا جارہا ہے۔
ہفتہ کو یہاں پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے ڈی سی آفس میں پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پگ عزت اور وقار کی علامت ہے کلچر ڈے کا مطلب پوری دنیا کو اپنی ثقافت سے روشناس کرانا ہے ۔ پنجاب حکومت نے بلوچ اور سرائیکی کلچر ڈے بھی منایا ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قمرالزمان قیصرانی نے کہا کہ کلچر ڈے منانے کا مقاصد اپنی ثقافت کی ترویج ہے۔زندہ قومیں اپنی تقافت کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پگ پورے پنجاب کی پہچان ہے،ضلع ملتان میں بڑے پیمانے پر لوک ورثہ میلہ منعقد کرنے کا پروگرام تشکیل دیا گیا تھا جبکہ کورونا وباء کی تیسری لہر کی وجہ سے لوک ورثہ میلہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی، ڈپٹی کمشنر قمرالزمان قیصرانی ، ممبران صوبائی اسمبلی جاویداخترانصاری، سلیم لابر اور طارق عبداللہ سمیت اے ڈی سیز محمد طیب خان،رانا اخلاق احمد خان اور اے سی خواجہ عمیر محمود نے بھی شرکت کی ۔
ممبر اسمبلی کی ڈی سی آفس آمد پر پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب کلچر کی تقریبات کو انتہائی محدود کر دیا گیا ہے۔
ایم پی اے سلیم لابر نے کہا کورنا وباء کے خاتمے کے بعد تقافتی پروگرام دوبارہ منعقد کئے جائیں گے ۔ایم پی اے جاویداخترانصاری نے کہا کلچر ڈے کے موقع پر ہم نے محبت کا پیغام دینا ہے ۔ ایم پی اے طارق عبداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام ثقافتیں ایک گلدستے کی حیثیت رکھتی ہیں۔
تقریب کے تمام شرکاء نے مختلف ثقافتی لباس زیب تن کر رکھے تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر اور اراکین اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو پنجاب کی روائیتی پگ پہنائی گئی۔











