پنڈی بھٹیاں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن، 48 ملزمان گرفتار،اسلحہ، منشیات اور مال مسروقہ برآمد

14

پنڈی بھٹیاں،29اپریل(اے پی پی):پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن،آپریشن تھانہ سٹی،  کالیکی،صدر پنڈی بھٹیاں، کسوکی، سکھیکی  اور دیگر علاقوں میں کیا گیا،آپریشن کے دوران 48 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

گرفتار ملزمان سے 3 کلو سے زائد چرس، 60 لیٹر شراب، 19 پسٹل، 3 کلاشنکوفیں، 2 بندوقیں، رائفل اور مال مسروقہ برآمد کیا گیا، آپریشن کے دوران عرصہ دراز سے مطلوب 6 خطرناک اشتہاری مجرمان بھی گرفتار کئے گئے۔

ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے  ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔