پولیس کی جرائم پیشہ افراد کےخلاف بڑی کارروائی

102

اوکاڑہ،19مارچ  (اے پی پی:) ڈی ایس پی جاوید اختر کے زیر نگرانی ایس ایچ او فرخ شہزاد اور پولیس ٹیم کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کارروائی بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش عبدالحفیظ وجھیرہ کھرل سکنہ فتو آنہ گرفتار ۔ملزم کے قبضہ سے 7100 گرام چرس اور ناجائز اسلحہ پسٹل برامد ہوا۔تھانہ گوگیرہ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر لیا۔