چئیرمین پی سی ایس آئی آر کا گوادر میں زیر تعمیر ٹریننگ سینٹر اور جی آئی ٹی کا دورہ۔

89

گوادر ،31مارچ (اے پی پی ):چیئرمین پاکستان کونسل براۓ سائنسی و صنعتی ( پی سی ایس آئی آر )تحقیق ڈاکٹر سید حسین عابدی نے بدھ کو گوادر میں زیر تعمیر پی سی ایس آئی آر ٹریننگ سنٹر / تجزیاتی لیب کا دورہ کیا۔

 ائیر کموڈور ریٹائرڈ نوید یوسف نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجیز (NUTECH) بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ چیئرمین پی سی ایس آئی آر کو سائٹ پر جاری کاموں کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ تربیتی مرکز مقامی لوگوں کو مختلف اقسام کی تکنیکی تربیت فراہم کرکے ان کے لئیے روزگار کے مواقع فراہم کرے  گا۔

چیئرمین نے گوادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنوالوجی (جی آئی ٹی) کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں جی آئی ٹی کے پرنسپل کرنل طارق عزیز نے جی آئی ٹی کی انتظامی اور پیشہ ورانہ امور  ،  ادارے کی کامیابیوں اور اہداف کے بارے میں ایک مختصر پریزنٹیشن دی۔ چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر عابدی نے بریفنگ میں گہری دلچسپی لی اور انسٹیٹیوٹ کے پیشہ ورانہ امور کے  بارے میں آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے محدود وسائل میں رہتے ہوۓ جی آئی ٹی کی کارگردگی کو سراہا۔