چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 5 ماہ قبل گھر سے بھاگا گمشدہ  بچہ  والد کے سپرد کر دیا

52

ملتان، 18 مارچ (اے پی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگا گمشدہ کالام سوات خیبر پختونخوا کا رہائشی بچہ والد کے حوالے کر دیا،  13 سالہ اکبر حسین ولد امیر زادہ کو تقریباً 5 ماہ قبل گھر سے بھاگا ہوا پاکر جنرل بس اسٹینڈ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا ، بچہ استاد کی ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے گھر سے بھاگ کر ملتان آگیا تھا ۔شعبہ عوامی آگاہی و فیملی ٹریسنگ کی بھرپور کاوش کے بعد بچے کی فیملی کو تلاش کیا گیا انچارج فیملی ٹریسنگ سید اعجاز رضا نے بچے کو والد کے حوالے کیا، بچے کے والد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو حکام کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔