چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ہار ہی اپوزیشن کا مقدر ہے؛سینیٹر شبلی فراز

67

اسلام آباد،12 مارچ(اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت ، اپوزیشن کیجانب سے دھاندلی کا ہر حربہ ناکام بنائے گی، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ہار ہی انکا مقدر ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ اجلاس سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کی مہارت ہی یہی ہے کہ وہ دھاندلی کے مختلف طریقے اختیار کریں، آج بھی اپوزیشن کا دھاندلی کا ایک منصوبہ ناکام کر دیا گیا ہے۔