کوہلو : یوم پاکستان کی تیاریوں کی مناسبت سے ریلی ، فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

87

کوہلو،15مارچ(اے پی پی): یوم پاکستان کی تیاریوں کی مناسبت سے سول سوسائٹی،تاجر برادری اور عمائدین کیجانب سے ریلی نکالی گئی،ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار تھی اورشہر کی فضاپاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی تھی۔

ریلی سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ بلوچستان کا بچہ بچہ وطن کی مٹی کی محبت کیلئے اپنے لہو کا آخری قطرہ تک بہائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا، 23 مارچ 1940 کو مسلمانوں نے ایک عظیم مملکت کی بنیاد کیلئے جدوجہد شروع کر دی تھی اور ہمارے اکابرین نے قیام پاکستان میں اپنا خون بہا کر ہمیں آزاد ملک دیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے عہد کیا کہ یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منائیں گے۔