گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے وفد کی  ملاقات

91

کوئٹہ،16مارچ (اے پی پی):گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے سلمان اشرف کی قیادت میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹ نے ملاقات کی ،ملاقات میں بی یو جے کے صدر سلمان اشرف نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

 اس موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا کہ میڈیا نہ صرف انٹرٹینمنٹ کا موثر ذریعہ ہے بلکہ علم و دانش  تک رسائی کا ایک معتبر وسیلہ بھی ہے، صوبے بھر کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے  بلوچستان کا مثبت امیج اُجاگر کرنے میں موثر کردار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے صحافی حضرات  کی گرانقدر خدمات و قربانیاں خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، بلوچستان میں کام کرنے والے صحافیوں کے درپیش مسائل ومشکلات کے پائیدار حل کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔