ہزارہ ڈویژن کے میدانی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

58

ایبٹ آباد،12مارچ(اے پی پی):مانسہرہ، ایبٹ آباد اور اپر ہزارہ کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، سیاحتی مقامات ایوبیہ، نتھیا گلی، شوگراں، کاغان، ناراں میں بارش کے ساتھ ہلکی برفباری ہوئی۔

ہزارہ ڈویژن کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ وادی کاغان وادی سرن اور کونش کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔