لاہور۔1مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ عمران نے پیر کو مزار حضرت داتا گنج بخشؒ کے قریب پناہ گاہ کا دورہ کیا ،پناہ گاہ میں سہولیات کا جائزہ لیا ۔وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق خاتون اول نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے کھانے کے معیار اور رہائشی سہولیات کے بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان سہولیات کی فراہمی لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔