احمدپورشرقیہ ، 23 اپریل (اے پی پی ): ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی زیرصدارت پولیس لائن میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے نکلنے والے جلوس اورمنعقد ہونی والی مجالس کی سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوحسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے ضلع بھرمیں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے، شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز جلوسوں کے راستوں کا دورہ کریں۔
اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن رب نواز تُلہ،ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔