اسلام آباد ،05 اپریل (اے پی پی ):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پاک-افغان فرینڈشپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں کمیٹی کی افغانستان کے ساتھ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان کے ساتھ تجارت سے ہمارے لیے بہت سے مواقع پیدا ہونگے، اسپیکر نے کمیٹی کے اب تک کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
اسپیکر کی ویزا کے عمل کو مزید آسان بنانے کی ہدایت۔











