کوئٹہ05، اپریل(اے پی پی):بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی، اس موقع پر اپنے ایک پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا کہ کورونا ویکسین سے متعلق عوام کو بے بنیاد اور من گھڑت افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے اپنے اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لئے کورونا ویکسین لگوانی چاہئیے، وفاقی حکومت عوام کو بلا معاوضہ ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے عوام کو حکومت کے اس پروگرام سے مستفید ہونا چاہیے۔ اس موقع پر بولان کے قبائلی شخصیات میر شادی خان بنگلزئی اور میر نبی بخش بنگلزئی نے بھی ویکسینشن کرائی۔











