انصاف سستی موبائل شاپس میں مزید 20 گاڑیوں کا اضافہ

46

 

ملتان، 08اپریل(اے پی پی): انصافسستیموبائلشاپسمیںمزید 20 گاڑیوںکااضافہ کر دیا گیا ہے،  ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے 20 سستی موبائل شاپس کو سبزی و فروٹ منڈی سے مختلف رہائشی آبادیوں کے لئے روانہ کیا گیا ہے، اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان،اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود اور چِیرمین مارکیٹ کمیٹی اکرم چاون بھی ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے عام دکانداروں اور سستی موبائل شاپس کو جاری کی گئی ریٹ لسٹ کا موازنہ کیا اور پھل اور سبزی کی کوالٹی کا جائزہ بھی لیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاسستی موبائل شاپس کی تعداد میں روزانہ20 گاڑیوں کا اضافہ کیا جارہا ہے، ماہ رمضان سے قبل شہر میں100 سستی موبائل شاپس کا ٹارگٹ پورا کر لیا جائے گا، سستی موبائل شاپس کو منڈی کے ریٹ پر پھل اور سبزیاں فراہم کی جارہی ہیں، عام دکانوں کے مقابلے میں سستی موبائل شاپس پر پھل اور سبزیاں 2 روپے سے7 روپے فی کلو ارزاں ہیں، سستی موبائل شاپس کو سبز رنگ کی ریٹ لسٹ جاری کی گئی ہے اور کوئی بھی شہری ریٹ لسٹ کا موازنہ کرکے نرخوں کا تقابلی جائزہ لے سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی موبائل شاپس مالکان سے بھی گفتگو اور ایمانداری سے کاروبار کرنے کی تلقین بھی کی اور کہا سستی موبائل شاپس مالکان ماہ رمضان میں جائز منافع کے ساتھ ساتھ ثواب بھی کما سکیں  گے۔ ڈپٹی کمشنر کی مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو تمام موبائل شاپس کو ایک کوالٹی کی سبزیاں اور پھل فراہم کرنیکی ہدایات جاری کی۔