اوکاڑہ،11اپریل(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد اور ڈی ایس پی دیپالپور سرکل شبیر احمد وڑائچ کی ہدایات پر عمل پیرا ہو کر تھانہ منڈی احمد آباد کے ایس ایچ او انسپکٹر مینر احمد بھٹی اورماتحت عملہ نے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر چوہدری محمد اسلم کو انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شایان شان طریقے سے رخصت کیا۔