وفاقی وزیر  مذہبی امور پیرنورالحق نے ضلع خیبر لنڈی کوتل بازار کے نئے بجلی فیڈر کا افتتاح کر دیا

52

پشاور، 11 اپریل(اے پی پی): وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے  لنڈی کوتل گرڈ اسٹیشن میں بازار کے نئے بجلی فیڈر اور MVA/20/26 بڑے بجلی ٹرانسفارمر کا افتتاح کر دیا۔

 لنڈیکوتل کے گرڈ سٹیشن میں بجلی کے نئے فیڈرز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا  کہ لنڈی کوتل بازار کے بجلی کے الگ فیڈر پر 2کروڑ بیس لاکھ روپے لاگت آئی ہے جبکہ گرڈ سٹیشن کے لئے لگنے والے MV A20/26 ٹرانسفارمر پر 11کروڑ روپے لاگت آئی ہے جس سے لنڈی کوتل میں بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہاکہ لنڈی کوتل بازار کی بجلی گزشتہ 6 سالوں سے منقطع تھی جس کے باعث تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج لنڈی کوتل بازار کے نئے بجلی فیڈر کا افتتاح ہوگیا ہے جس سے لنڈی کوتل بازار کی بجلی بحال ہوجائے گی اور بازار میں بجلی کے بحالی کے بعد تجارتی سرگرمیاں مزید بہتر ہوسکیں گی۔

 پیرنورالحق نے کہا کہ لنڈی کوتل بازار زخہ خیل کے لئے بھی بجلی کے نئے گرڈ سٹیشن کے منظوری ہوگئی ہے اور اس سے علاقہ بازار ذخہ خیل اور دیگر ملحقہ علاقوں کی بجلی بحال ہوسکے گی اور علاقے میں بجلی کا نظام مزید بہتر ہوجائے گا۔