اوکاڑہ۔29اپریل(اےپی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کی قیادت میں ضلعی پولیس نےفلیگ مارچ کیا جس میں ٹریفک پولیس ایلیٹ فورس کی شرکت فلیگ مارچ تھانہ اے ڈویژن سے شروع کیا گیا۔ فلیگ مارچ تحصیل روڈ، منڈی روڈ، راوی روڈ ،ایم جناح روڈ سے ہوتا ہوا ضلع کچہری اختتام پذیر ہوا ۔اس موقعہ پر ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری کرونا ایس او پیز پر پابندی کریں اور انتظامیہ سے تعاون کریں کرونا ایس او پیز کی خلا ف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔