این اے 75ضمنی انتخابات میں پرامن پولنگ کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات سمیت دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے:ڈی پی اوعبدالغفار

16

 سیالکوٹ،10اپریل( اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفار قیصرانی نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے کسی کو بھی انتخابی حلقہ  کے امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

ہفتہ کو یہاں این اے 75 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حلقہ میں پرامن پولنگ کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر پولیس کے علاوہ رینجرزکے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفار قیصرانی نے کہا کہ ووٹرز اور امیدواروں کی سیکورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور ضمنی انتخابات میں ہونے والی پولنگ  کو پر امن اور محفوظ بنایا جائے گا۔