دورہ سعودی عرب کے دوران چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے عمرہ ادا کرلیا

21

جدہ، 10اپریل(اے پی پی):سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر موجود چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے عمرہ ادا کرلیا اور  مسجد نبوی میں  نماز کی ادائیگی سمیت مدینہ منورہ میں روضہ  رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر سلام بھی پیش کریں گے۔

اس سے قبل  سات رکنی وفد کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ جدہ پہنچے،ہوائی اڈے پر انکا استقبال مجلس شوریٰ ، چیف آف رائل پروٹوکول مکہ مکرمہ اور قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید نے کیا۔

 چیئرمین سینیٹ کی 12 اپریل کو پاکستان واپسی ہوگی۔