این اے  75 کے تمام پولنگ اسٹیشنز میں ضمنی انتخاب کا شفاف عمل پرامن طور پر جاری ہے؛ الیکشن کمشنر پنجاب غلام  اسرار خان

13

سیالکوٹ،10اپریل( اے پی پی):  الیکشن کمشنر پنجاب غلام  اسرار خان نے کہا ہے کہ این اے  75 کے تمام پولنگ اسٹیشنز میں ضمنی انتخاب کا شفاف انتخابی عمل پرامن طور پر جاری ہے۔انہوں نے  کہا کہ ووٹرز بلا خوف و خطر اپنے انتخابی حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالنے آئیں، چیف الیکشن کمشنر انتخابی عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

غلام  اسرار خان نے  کہا کہ انتظامیہ پولیس اور تمام متعلقہ اداروں کی طرف سے  ضمنی انتخاب کے لئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر رائے دہندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹرز کورونا سے تحفظ کے لیے ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں۔