تھانہ نون پولیس کی کارروائی ، خطرناک چور گروہ کے 3ملزمان گرفتار

46

 

اسلام آباد،  12 اپریل (اے پی پی): ایس پی انڈسٹریل ایریا لیاقت حیات نیازی کی ہدایت پر تھانہ نون پولیس نے کارروائی میں خطرناک چور گروہ کے  3 ملزمان گرفتار کر لئے، کارروائی ڈی ایس پی مبارک علی کی زیرنگرانی ایس ایچ او نون اشتیاق شاہ، اے ایس آئی محمد عارف معہ جوانوں نے کی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ نون پولیس نے کارروائی میں خطرناک چور گروہ کے  3 ملزمان  گرفتار کئے، ملزمان میں ملک سہیل زمان، حسنین خورشید، خواجہ محمد امین شامل ہیں، ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گھڑیاں، قیمتی پرفیومز، ملکی اور غیر ملکی کرنسی، قیمتی پلاٹوں کی فائلیں برآمد ہوئیں ہیں۔

ملزمان نے ایک دوہری شہریت کے حامل پاکستانی شہری فدا جمال کے گھر میں چوری کی واردات کی تھی، ملزمان غیر ملکی پلٹ پاکستانی شہریوں کے ساتھ تعلقات بناتے تھے اور موقع دیکھتے ہی گھر کو خالی پاکر لوٹ لیتے تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے پولیس ٹیم کی بہترین کارکردگی پر انعامات کا اعلان کیا۔