جلالپورپیروالا، 04 اپریل ( اےپی پی): جلالپورپیروالا میں صدر پولیس ان ایکشن جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر ارشد محمود بھٹی کی کمان میں صدر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں۔ نواحی علاقے ٹبی سہراب میں دوران گشت ایک کاروائی کے دوران سب انسپکٹر مصطفی اسد نے کاروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک ملزم محمد شکیل کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے خطرناک اسلحہ اوزی 30 بور برآمد کرلی جبکہ ایک دوسری کاروائی کے دوران محمد رفیق Si نےحافظ والا کے قریب زبیر نامی خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کرلیا ملزمان کے خلاف مقدمہ ناجائز اسلحہ کے۔مقدمات درج کردئیے گِئے ایس۔ایچ او تھانہ صدر ارشد محمود بھٹی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ سی پی او ملتان ،ایس پی۔صدر کے احکامات کے مطابق پورے سرکل میں گشت و ناکہ بندی کا سلسلہ مضبوط کردیا ہے اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے انشااللہ امن و امان کو یقینی بنانے کےلیے کوششیں جاری رکھیں گے۔