جلال پورپیروالہ؛ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سبطین بھٹی کا  رمضان بازار کا اچانک دورہ

34

جلال پورپیروالہ،24اپریل (اے پی پی ):ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈویژن ملتان ڈاکٹر سبطین بھٹی نے ہفتے کو اچانک  ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک جلال پور ڈاکٹر جمشید اختر کے ہمراہ رمضان بازار جلال پور کا دورہ کیا انہوں نے رمضان بازار میں لگے مختلف اشیاء ضروریہ کے سیل پوائنٹس پر جاکر صارفین سے مسائل و سہولیات بارے  دریافت کیا اور  سٹالز پر موجود اشیاء کی کوالٹی اور نرخ بھی چیک کیے۔

 ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈویژن ملتان ڈاکٹر سبطین بھٹی نے کہا رمضان بازار میں صارفین کو ملنے والی سہولیات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نےکہا کہ رمضان بازار میں تمام اشیاء کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔