پی ایچ اے ملتان نے شاہراہوں اور گرین بیلٹس پر پھولوں کی سجاوٹ کا آغاز کر دیا

16

ملتان، 24 اپریل (اے پی پی ): ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا ہے  کہ  پی ایچ اے ملتان نے شاہراہوں اور گرین بیلٹس پر پھولوں کی سجاوٹ کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں نشتر چوک اورائیر پورٹ روڈ پر پھولوں کی سجاوٹ کی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے مختلف پارکوں اور گرین بیلٹس کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ گرین بیلٹس اور چوکوں پر پھولوں کی سجاوٹ موسم بہار میں بھرپور انداز میں کی تھی ،گرین بیلٹس پر پھولوں کی پنیریاں لگائی گئی تھیں۔گیندے اور موسمی پھولوں کی مزید شجر کاری کریں گے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ مالیوں کی مزید ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں ،پودوں اور پھولوں کی پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،شہر میں شجر کاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس عبدالطیف خان ،ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔