دنیا کی مضبوط اور طاقتور معیشتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

14

اسلام آباد ،14 اپریل (اے پی پی )؛وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت، وزارتِ خارجہ میں کرونا وبائی صورتحال ،معاشی سفارت کاری اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

دوران اجلاس،کرونا وبائی چیلنج کے معاشی مضمرات، قومی سلامتی،علاقائی استحکام اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا وبا نے دنیا کی مضبوط اور طاقتور معیشتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے ،پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کیلئے ان معاشی مضمرات سے نمٹنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے ہم نے اسی تناظر میں اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات سے بدل دیا ہے ،ہم ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے، معاشی سفارت کاری ، علاقائی روابط کے فروغ کی پالیسیوں پر گامزن ہیں

وزیر خارجہ نے شرکاء اجلاس کو اپنے حالیہ دورہ ء جرمنی کے دوران موثر جرمن کمپنیوں کے سربراہان اور کاروباری شخصیات سے ہونیوالی سود مند ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی سید فخر امام، وفاقی وزیر برائے خزانہ حماد اظہر، ،وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد،معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ،معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر، چیرمین بی او آئی عاطف بخاری، وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور اعلی عسکری و سول حکام کی شرکت ۔