دیپالپور؛فیکٹری سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

36

دیپالپور،05اپریل(اے پی پی):تھانہ سٹی  نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او محمد سرور کی زیر نگرانی آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مارا، جس دوران فیکٹری سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کے کچھ دن پہلے دیپالپور کے علاقہ پاکپتن روڑ گلشن فرید کالونی میں  آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے تین قیمتی جانوں اور کافی مالی نقصان ہوا، دھماکہ ہونے کی وجہ سے کئی آس پاس کے گھروں کی چھتیں بھی اڑ گئیں تھیں۔