شجاع آباد میں  گندم کٹائی کا عمل شروع،کسان کو35 سے 40 من فی ایکڑ گندم کی امید

52

شجاع آباد، 05 اپریل(اے پی پی ): پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح شجاع آباد میں بھی گندم کی کٹائی کا عمل شروع ہو گیا ہے، کسان اپنی فصل کو جمع کرنے کےلیے سخت گرمی میں بھی محنت جاری رکھے ہوئے ہیں  اور تھریشر کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔

 مقامی کسان نے  اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد کٹائی کے ساتھ ساتھ تھریشک کا عمل بھی چلتا رہے کیونکہ موسم کے بدلتے ہوئے دیر نہیں لگتی اس لیے ہم اسے جلد کاٹ کر اور تھریشک کے عمل کے بعد اسے محفوظ بنا رہے ہیں۔انہوں نے  کہا کہ 35 سے 40 من فی ایکڑ کی اوسط کی امید ہے۔