رمضان بازاروں میں شہریوں کا رش حکومتی پالیسیوں پر اعتماد ہے؛ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی

32

ملتان،22 اپریل (اے پی پی):ممبر صوبائی اسمبلی ظہیر الدین علیزئی نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں شہریوں کا رش حکومتی پالیسیوں پر اعتماد ہے ، حکومت پنجاب کیجانب سے سبسڈی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ملتان جاوید اختر محمود  کے ہمراہ رمضان بازاروں کے دورہ کے موقع پر کیا۔ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی نے شہریوں سے رمضان بازار انتظامات بارے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت نے سستے رمضان بازار لگا کر شہریوں کو براہ راست ریلیف دیا یے۔

کمشنر ملتان نے شمس آباد رمضان بازار کے باہر پانی جمع ہونے کا نوٹس لے لیا اور ایم ڈی واسا کو فوری راستہ کلیئر کروانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ممتازآباز رمضان بازار میں خشک مٹی پر سپلنکلر سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔

کمشنر نے مدنی رمضان بازار میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی اور  آٹے میں نمی، چینی اور آٹے کا وزن بھی چیک کیا۔ کمشنر نے کہا کہ رش کیوجہ سے کاؤنٹر کی تعداد بڑھائی گئی ہے اور کہا  کہ ڈویژن کے 23 رمضان بازاروں میں چینی آٹا سرپلس ہے۔