ریاست بچوں کو ہر طرح کے تشدد سے بچانے کے لئے پرعزم ہے: ریاض فتیانہ

29

اسلام آباد۔ 26 اپریل  ( اےپی پی): پیر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں اسپارک کے زیر اہتمام کوویڈ 19 اور بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد موجودہ عالمی وبا کے دوران بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے رجحانات کے بارے میں شعور پیدا کرنا تھا۔ بچوں کے حقوق کے کارکنان اور پارلیمنٹیرینز سمیت شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کی اشد ضرورت ہے۔

سستینبل ڈویلپمنٹ گولز  (ایس ڈی جی) کی طرف پاکستان کی پیشرفت پر روشنی ڈالتے ہوئے ، ایس ڈی جی سے متعلق قومی پارلیمانی ٹاسک فورس کے کنویر جناب  ریاض فتیانہ نے کہا کہ بچوں کو ہر طرح کے تشدد سے بچانا حکومت کا ایک اہم ترجیحی ہدف ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بدقسمتی سے پاکستان نے بچوں کے حقوق کے بارے میں اپنے بین الاقوامی اور قومی وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے تاہم موجودہ حکومت اس صورتحال کو تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے زینب الرٹ ، رسپانس اور بازیابی بل ، 2020 اور حکومت کی جانب سے کارپورل سزا سے متعلق بل سے متعلق قومی اسمبلی کے بل کی حمایت کا ذکر کیا۔ مزید برآں بتایا کہ پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں نے ایس ڈی جی اہداف پر پیشرفت کی نگرانی کے لئے ایس ڈی جی ٹاسک فورس قائم کیا۔

محترمہ مہناز اکبر عزیز ، ممبر ، قومی اسمبلی اور چیئر پرسن اسپیشل گروپ برائے چائلڈ رائٹس برائے قومی پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز نے ایس ڈی جیز کی خصوصی کمیٹی اور ٹاسک فورس کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں  نے خاص طور پر ایس ڈی جی 16.2 کے بارے میں  تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف جماعتوں کے پارلیمنٹیرینز ایس ڈی جی اہداف کی تکمیل  میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اور  اہم امور کو اجاگر کرنے اور مختلف کاموں کی تکمیل کے لئے متحرک کردار ادا کررہے ہیں۔

بچوں کی حقوق سے متعلق قومی کمیشن کی چیئرپرسن محترمہ افشاں تحسین باجوہ نے شرکاء کو بتایا کہ رضاکارانہ قومی جائزہ (وی این آر) ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے ممالک عالمی اہداف کے حصول میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیتے اوراپنے ملک کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود   کا عہد کرتے ہیں۔ پاکستان کا رضاکار قومی جائزہجولائی 2019 میں ،  ایس ڈی جیز پر اعلی سطح کے سیاسی فورم کے دوران کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بچوں کی مکمل بقا ، تحفظ اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے بہتر قانون سازی ، ادارہ جاتی میکانزم ، فنڈز الاٹمنٹ ، تربیت یافتہ عملہ  اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ضرورت ہے۔

 خلیل احمد ڈوگر ، پروجیکٹ منیجر ، اسپارک نے کہا کہ پاکستان پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کے ذریعے ایس ڈی جی 2030 ایجنڈا اپنانے والا پہلا ملک تھا۔ لہذا ریاست کی ذمہ داری  ہے کہ ایس ڈی جی کے تمام اشاریوں کو پورا کیا جائے خاص طور پر گول 16.2 ‘امن ، انصاف اور مضبوط اداروں’۔  کے تحت ، ریاست کو چاہئے کہ وہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی ، استحصال ، اسمگلنگ ، اور ہر طرح کے تشدد کو ختم کرنے کی کوشش  کرے جس میں  کو کوڈ 19 وبائی بیماری کے دوران اضافہ ہوا  ہے۔ انہوں نے ایس ایس ڈی او کی  تیسری چھ ماہی  رپورٹ ، ’ٹریکنگ نمبرز‘ کا ذکر کیا ، جس میں بتایا گیا ہے کہ سال کے پہلے ششماہی حصے  کے مقابلے میں دوسرے حصے میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد سندھ اور خیبر پختونخواہ کا نمبر ہے۔