ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس

33

اوکاڑہ،01اپریل(اے پی پی):  ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس، ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ کنٹرول روم انچارج سیلم مسعود اکبر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 50278 کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 2017 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 46271غیر متعلقہ اورمس کالز، 1330 معلوماتی، 543 رونگ اور 117فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب65کالز فی دن ہے۔2017 ایمرجنسیز میں 698روڈ ٹریفک حادثات، 1064 میڈیکل، 27آگ لگنے کے واقعات،68کرائم اور160 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 799افراد متاثر ہوئے جن میں 16 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ137 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 646متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 27 واقعات ہوئے جن میں 9کمرشل ایریا، 17رہایشی علاقے جبکہ 1واقع دیگر ایریا میں پیش آیا۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (16)،آتشبازی (01)، گیس لیکج (01)، نامعلوم (04) اور لاپرواہی (05) بنی، جبکہ ان واقعات میں 4 افراد متاثر ہوئے جن میں 02 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 02 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو1122 نے آگ لگنے کے واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 19 ملین کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔مارچ میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 548 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 202 مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ346 افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔