سکھر،23 اپریل ( اے پی پی ): سکھراور گردو نواح میں میں تیز ہوائوں کے باعث امراض قلب ہسپتال سکھر ( این آئی سی وی ڈی ) عمارت کی دیوارکا ایک حصہ گرگیا۔اینٹیں اور سیلنگ گرنے سے دو گاڑیاں مکمل طورپر تباہ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تباہ ہونے والی گاڑیوں میں ایک ہسپتال کے سٹاف اور ایک ہسپتال میں داخل مریض کے رشتہ دار کی ہے۔اسی ہسپتال میں پیپلز پارٹی کے راہنما سید خورشید احمد شاہ بھی زیر علاج ہیں۔