سکھر: سول ہسپتال میں کرونا کے دو مریض انتقال کرگئے، ایدھی رضاکاروں نے میتیں آبائی گاﺅں پہنچا دیں

32

 سکھر،23 اپریل ( اے پی پی ): سول ہسپتال سکھرمیں کرونا کے دو مریض انتقال کرگئے، ایدھی رضاکاروں نے میتیں آبائی گاﺅں پہنچا دیں۔

سول ہسپتال سکھر کے کرونا آئسولیشن وارڈ میں جیکب آباد کی رہائشی خاتون 50 سالہ مائی نفیسہ زوجہ تاج محمدکورونا وائرس سے وفات پا گئیں۔نوں گوٹھ سکھرشہرکے رہائشی 85 سالہ غلام ہادی ولد عبدالخالق بھی کرونا کے باعث چل بسا۔ایدھی رضاکاروں نے میتیں آبائی گاﺅں پہنچا دیں۔ایدھی سکہر ٹیم نے مرحومین کے ورثاءکے ساتھ مل کر میتوں کی تدفین کے تمام انتظامات مکمل کر کے تدفین کرائی۔