مکہ المکرمہ ، 28 اپریل (اے پی پی ): کورونا وباء کے پیش نظر کیے جانے والے اقدامات کی وجہ سے طواف کو بہت محدود کردیا گیا تھا۔ سعودی حکومت کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کے ثمرات اس وقت دیکھنے کو ملے جب گزشتہ شب حرم شریف میں افطار اور نماز مغرب کے وقت طواف کرنے والے لوگوں سے بھر گیا۔ حرم شریف کی سیکیورٹی، وزارت صحت اور کراؤڈ مینجمنٹ کی طرف اُٹھائے گئے کامیاب اقدامات کی بدولت آج حرم شریف کی رونقیں پھر سے بحال ہو رہی ہیں۔