قومی اسمبلی نے تحفظ ناموس رسالتﷺ کے حوالے سے کمیٹی قائم کرنے کی تحریک کی منظوری دے دی

22

اسلام آباد،20اپریل(اے پی پی):قومی اسمبلی نے تحفظ ناموس رسالتﷺ کے حوالے سے کمیٹی قائم کرنے کی تحریک کی منظوری دے دی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے تحریک پیش کی کہ یہ ایوان حکومتی اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی کے قیام کے لئے اختیار سپیکر کو دیتا ہے۔ کمیٹی یکم ستمبر 2020ءکو فرانس کے میگزین میں خاکوں کی اشاعت اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے کر سفارشات تیار کرے گی۔ کمیٹی کی تشکیل میں ردوبدل کا اختیار سپیکر قومی اسمبلی کو ہوگا