اسلام آباد،2اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی صدارت میں جاری تھا کہ اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کردی۔ گنتی کرنے پر کورم پورا نہ نکلا جس پر ڈپٹی سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا۔











